نیپرا کے مطابق 15میں سے 12 اموات میں حیسکو قصور وار قرارپایاگیا۔فائل فوٹو
نیپرا کے مطابق 15میں سے 12 اموات میں حیسکو قصور وار قرارپایاگیا۔فائل فوٹو

حکومت نے پٹرول کے بعد بجلی بم بھی گرا دیا

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 81 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول کے بعد اب بجلی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے،  نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) نے بجلی کی قیمت میں 81 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فروری کے فیول ایڈجسمٹنٹ کی مد میں کیا گیا جب کہ اس فیصلے سے صارفین پر 5 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔