وزیراعظم عمران خان سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ون آن ون ملاقات کی ہے جس میں ملک کی موجود ہ صورتحال پربات چیت کی گئی ۔
سرکاری ٹی وی کے مطابق وزیراعظم ہاوس میں جا کرجنرل قمر جاوید باجوہ نے عمران خان سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران بہت سے اہم سیکیورٹی معاملات زیر بحث آئے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف سے اومان کی رائل فضائیہ کے کمانڈر ائیر وائس مارشل مطعر بن علی نے ملاقات کی تھی جس میں پیشہ وارانہ امور پر تبا دلہ خیال کیا گیا تھا ۔