وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اجلاس میں رواں ماہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں بریفنگ کے دوران وزیراعظم عمران خان کو بتایا گیا کہ رواں ماہ کوئٹہ اور گوادر میں 1 لاکھ 10 ہزار مکانات جبکہ اسلام آباد میں چار مختلف مقامات پر 19 ہزار مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔
وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے سے متعلق تمام مسودہ قانون سازی کے لیے کابینہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ہے۔ سیکریٹری منصوبے کی دیگر رسمی لوازمات آئندہ ہفتے مکمل کر لیے جائیں گے۔
سیکریٹری ہاؤسنگ منصوبے سے متعلق بلوچستان حکومت کے ساتھ ایم او یو سائن کرے گی۔ سیکریٹری ایم او یو کے تحت کوئٹہ 5، گواردر 55 اور فشر کالونی میں 54 ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے۔
وزیراعظم نے نیا پاکستان منصوبے کی پیش رفت پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اس پروجیکٹ میں بیرونی سرمایہ کاروں نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔