بنی گالہ میں عمران خان کے گھر کے پاس سے اینٹی ایئر کرافٹ گن کی 18 گولیاں برآمد ہونے پر حکام کی دوڑیں لگ گئیں۔
پولیس کے مطابق بنی گالہ میں عمران خان کے گھر کے پاس ایک خالی پلاٹ میں بچے کھیل رہے تھے جنہیں اینٹی ایئر کرافٹ گن کا ایک راﺅنڈ ملا جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرلیا جس نے سرچنگ کے دوران اینٹی ایئر کرافٹ گن کی 18 گولیاں برآمد کرلیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ عمران خان کے گھر کے پاس خالی پلاٹ سے ملنے والے راﺅنڈز کا جائزہ لے رہا ہے۔