پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے نیب کی کارروائی پر کہا ہے کہ ہر محاذ پر ناکامی و پسپائی کے بعد بھی حکومت گھٹیا ہتھکنڈوں سے باز نہیں آئی۔
ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنی نالائقی اور نااہلی پر مہر ثبت کرنے والی حکومت ایسی حرکتوں سے اپنی ناکامیاں نہیں چھپا سکتی۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز اپنی شدید علیل آئی سی یو میں داخل نو مولود بیٹی کو چھوڑ کر وطن واپس آئے ہیں۔