پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت جیلوں میں قید بھارتی ماہی گیر اور شہریوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بھارتی قیدیوں کو 8 اپریل پھر 15 اپریل ، اس کے بعد 22 اور 29 اپریل کو رہا کیا جائے گا۔
جمعہ کو پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت ایک مرتبہ پھر بڑا اقدام کرتے ہوئے پاکستانی جیلوں میں قید بھارتی ماہی گیروں اور بھارتی شہریوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ 355 ماہی گیر اور 5 بھارتی شہریوں کو رہا کیاجائیگا، 8 اپریل پھر 15 اپریل ، اس کے بعد 22 اور 29 اپریل کو بھارتی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، بھارتی شہریوں کو 100 ، 100 کر کے رہا کیا جائیگا۔