بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی جاری ہے، ایک بار پھر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اور چری کوٹ سیکٹرمیں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 5 بھارتی فوجیوں کو واصل جہنم کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فائرنگ پر مؤثر جوابی کارروائی کی اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے 5 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوئے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایل او سی پربھارتی فوج نے ایک بار پھر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اور چری کوٹ سیکٹرمیں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
بھارتی فورسز نے چری کوٹ کے گاؤں سیریاں پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 35 سالہ خاتون شبنم، 13 سالہ کاشان، 6 سالہ فیضان، 14 سالہ نشا، 10 سالہ آصفہ اور چفر گاؤں کا 28 سالہ شاہد حسین بھی شامل ہیں۔