ہمارے پاس شیئر کرنے کے لیے اس سےبھی زیادہ سچ موجود ہے۔فائل فوٹو
ہمارے پاس شیئر کرنے کے لیے اس سےبھی زیادہ سچ موجود ہے۔فائل فوٹو

ترجمان پاک فوج نےایف 16گرانے کا بھارتی دعوی بے نقاب کر دیا

پاک افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی فضائیہ کا مگ21 کو گرائے جانے سے پہلے ایف 16 کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بےنقاب ہو گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے مگ 21 کے ملبے سے تمام چار میزائل سیکر ہیڈز صحیح حالت میں ملے، چاروں میزائل سیکرہیڈز صحیح سلامت قبضے میں لیے گئے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور اس کی پروفیشنل مسلح افواج ڈھول نہ پیٹ کر بردباری کا مظاہرہ کررہی ہیں، ہمارے پاس شیئر کرنے کے لیے اس سے زیادہ سچ موجود ہے۔

اس سے قبل امریکی جریدے نے ایک آرٹیکل شائع کیا جس میں انہوں نے بھارت کی جانب سے پاکستان کا ایف سولہ گرانے کا بھارتی دعویٰ مسترد کر دیا اور پاکستان کی سچائی کا پوری دنیا میں بول بالا ہو گیاتھا۔

امریکی جریدے نے اپنی رپور ٹ میں کہاہے کہ پاکستان نے امریکی حکام کو پیشکش کی تھی کہ وہ آئیں اور پاکستان کے پاس موجود ایف سولہ طیاروں کی گنتی کرلیں تاہم گنتی کے دوران پاکستان کے پاس تمام ایف سولہ طیارے موجود ہیں۔