دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی کاسہراجونیئرقیادت کےسرہے،آرمی چیف

راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی کارنل یونیورسٹی کے طلبہ کی ملاقات ہوئی ہے،اس موقع پر آرمی چیف نے کہاکہ  پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیابی کاسہرا بہادر جونیئر قیادت کے سر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان اور دیر پا قیام امن کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا ہر شعبے میں اہم کردارہے، نوجوان مستقبل کی قیادت ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ جونیئر قیادت نے قوم کا حصہ ہوتے ہوئے ملکی ترقی میں اہم کرداراداکیا۔

اس موقع پر کارنل یونیورسٹی کے طلباوطالبات نے آرمی چیف کاشکریہ اداکیا اور کہا کہ یہ حقیقت ساتھ لے کر جا رہے ہیں کہ پاکستان پر امن اور خوبصورت ملک ہے۔ طلبہ نے اپنے قیام کے دوران لاہور، وادی ہنزہ، پارلیمنٹ ہاﺅس اور اسلام آبادکادورہ کیا۔