نیب کی قید میں موجود کے ڈی اے کاایڈیشنل ڈائریکٹر دوران علاج انتقال کرگیا

کراچی  : نیب کی قید میں موجود کے ڈی اے کا ایڈیشنل ڈائریکٹر دوران علاج انتقال کر گیا ، محمد ناصر 4 روز سے سول اسپتال کراچی میں وینٹی لیٹر پر تھا ۔

تفصیلات کے مطابق  جاں بحق ملزم کے ڈی اے کا ایڈیشنل ڈائریکٹر شفٹنگ آف لینڈ تھا، محمد ناصر کو زمینوں میں خرد برد کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

قیدی محمد ناصر کو 28 مارچ کو سول اسپتال کی ایمرجنسی میں شفٹ کیا گیا تھا اور اسے لیور انفیکشن تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدی محمد ناصر سینٹرل جیل کراچی میں 2015 سے عدالتی ریمانڈ پر تھا، ملزم کے خلاف نیب کورٹ نمبر 2 میں تین ریفرنسز زیر سماعت تھے۔