کراچی: شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا کل 7 اپریل کو یکم شعبان ہوگی۔
رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب کی زیر صدارت شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہواجس میں مرکزی، زونل رویت ہلال کمیٹی کےارکان اور محکمہ موسمیات کے حکام نے شرکت کی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد کل 7 اپریل کو یکم شعبان ہوگی اور شب برات 20 اپریل بروز ہفتہ ہوگی۔