پشاور:حیات آباد میں پیش آنے والے حادثے کے بعد بی آر ٹی کی آزمائشی سروس کو بند کر دیا گیا یہ سروس عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔
خیال رہےکہ بی آر ٹی روٹ میں بس کی زد میں آ کر خاتون جاں بحق ہوگئی تھی، خاتون فیز تھری چوک پر سڑک پار کر رہی تھی کہ بی آر ٹی بس کی زد میں آگئی۔
ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی روٹ پر حادثے میں خاتون کی ہلاکت کا واقعہ افسوسناک ہے، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
خاتون کی شناخت لنبیٰ کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق چارسدہ کی تحصیل تنگی سے ہے۔