27 اکتوبرکو ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کی طرف روانہ ہوں گے۔فائل فوٹو
27 اکتوبرکو ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کی طرف روانہ ہوں گے۔فائل فوٹو

حکومت گرانےنکل چکےہیں،مولانافضل الرحمان

اسلام آباد :  سربراہ جمعیت علمااسلام  ف  مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اس حکومت کو مزید ٹائم دینااسےتسلیم کرنے کےبرابرہےاس لیے اب ہم حکومت گرانے میدان میں نکل چکے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ حکومت کو جوکرناہے کرلے،حکومت کے خلاف آصف زرداری ہم سے کئی گنا زیادہ پیچھے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ نیب ایک انتقامی ادارہ بن چکا ہے،ملکی تاریخ کا بڑا قرضہ اس دور حکومت میں لیا جارہا ہے ،ہم تمام مسائل کا حل حکومت کو گرانے میں سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہجمعیت علمائے اسلام چل پڑی ہے ،ہم دس لانگ مارچ کر چکے ،عوام کا رسپارنس رسپارنس دیکھ چکے ہیں ،آگے کا پروگرام دے چکے ہے جبکہ اسلام آبادکا پروگرام بھی دے چکے ہیں ،اب اگر پیپلز پارٹی یا مسلم لیگ ن کوئی اعلان کرتی ہے تو جمعیت علمائے اسلام انہیں خوش آمدید کہے گی ، پشاور اور پنجاب میں کچھ ملین مارچ باقی ہیں، پھر اسلام آباد جائیں گے۔