نوابشاہ : پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ حکمرانوں نے چندے کے پیسوں میں بھی چوری کی،اللہ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق زرداری ہاؤس نوابشاہ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہاکہ پیپلزپارٹی کےخلاف ہمیشہ اور ہردور میں سازشیں کی گئیں لیکن اب میں اکیلانہیں ہوں، تمام جماعتیں میرے ساتھ ہیں۔
سابق صدر نے کہاکہ حکمرانوں کو عقل نہیں ہے،آج ڈالر155روپے پرجارہا ہے، آج بینکوں میں پیسا نہیں ہے، معیشت گرتی جارہی ہے،یہ لوگ چندہ لے سکتےہیں، حکومت نہیں چلاسکتے،انہوں نے کہا کہ آج نیب کی جانب سے حمزہ شہباز کے ساتھ ڈرامہ کیا گیا،انہیں صبر سےکام لینا چاہیے تھا.اس موقع پر تقریب میں سید غلام مصطفیٰ شاہ ،ضیا الحسن لانجڑ ،جام تموچی ،غلام قادر چانڈیو سمیت دیگر پارٹی قائدین بھی موجود تھے ۔