خیبر پختونخوا کےشہرمانسہرہ میں صوبےکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک پولیس ٹریننگ سینٹرمیں خاتون بطورپرنسپل مقرر کی گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بطور پرنسپل مقرر کی گئی خاتون سونیا شمروز18 گریڈ افسر ہونے کے ساتھ ساتھ ’ہیومن ریسورس مینجمنٹ‘ میں MBA بھی ہیں۔
سونیا کا کہنا ہے کہ اس عہدے پر مقرر ہونااُن کےاور خاندان کے لیےبےحد فخر کا باعث ہے، انہوـں نے یہ بھی کہا کہ یہ میرے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں
سونیا شمروزکرائم کنٹرول، انویسٹگیشن اورپیپل کانٹیکٹ کے شعبوں میں خاصہ تجربہ رکھتی ہیں۔ وہ اپنی آخری پوسٹنگ سے پہلے ایبٹ آباد میں ڈیڑھ سال کے عرصے تک بطورسپرٹنڈنٹ پولیس طعینات رہیں۔
میڈیا سے گفتگومیں سونیا نے کہاکہ کے پی پولیس کے پاس بہادر اہلکار ہیں جنہوں نے خطے میں امن کی لیے بیش بہارقربانیاں دی ہیں،اُمید کرتی ہوں کہ صوبے میں پولیس افسران کے لیے بہتر ٹریننگ کی فراہمی یقینی بنا سکوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس آفسران کو ملنے والی اِبتدائی ٹریننگ جدیدمعاشرےکی ضروریات کی پابندہوگی جس میں عوام سے رابطہ قائم رکھنےکی مہارت، کرائم کنٹرول اور خاتون پولیس افسران کے ساتھ حُسنِ سلوک وغیرہ کی ٹریننگ دی جائے گی۔