مسلم لیگ ن کے رہنما احاسن اقبال نے کہا ہے کہ نیاپاکستان میں نیا صرف نالائق حکومت ہے،پنجاب کےعوام کودبانےکاسلسلہ بند نہ کیاگیاتوایسا سیاسی زلزلہ آئیگا جوسنبھالا نہ جائیگا۔
نارووال میں نادارخواتین کوسلائی مشین تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےرہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا کہ پنجاب حکومت پرشب خون ماراگیا،پنجاب کی حکومت کوراکٹ سےاتارکرگدھا گاڑی پربٹھادیاگیاہے۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سےاس حکومت نےسب کچھ ختم کردیا،یہ حکومت بالکل اناڑی ہے،8ماہ میں ملک کاایکسیڈنٹ کردیا۔خان صاحب اونچی پروازپرہیں ، زمین پر آجاناچاہیے۔
ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم کی کرسی پرعمران خان عوام کےدلوں میں نوازشریف ہیں،اگلےالیکشن میں ان کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمیں جیلوں سےڈراناچاہتاہےتو یہ ان کی بھول ہے،وہ مشرف سےبڑے ڈکٹیٹر نہیں
انہوں نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں مفت علاج اوردوائیاں ملتی تھیں،حکومت بہت تیزی سےپٹ رہی ہے اورناکام ہو رہی ہمسلم لیگ ن کےہاتھوں ملک کی ترقی کاسفرانشااللہ دوبارہ شروع ہوگا۔