تمام الزامات کو سمجھ چکا ہوں، انہیں مسترد کر کے اپنا مکمل دفاع کروں گا
تمام الزامات کو سمجھ چکا ہوں، انہیں مسترد کر کے اپنا مکمل دفاع کروں گا

آصف زرداری کل احتساب عدالت میں پیش ہوں گے

جعلی اکاﺅنٹس کیس کی احتساب عدالت میں سماعت کل ہو گی،سابق صدر آصف زرداری اپنے وکلا کے ہمراہ احتساب عدالت میں پیش ہوں گے ،سابق صدر نے کارکنوں کو احتساب عدالت آنے سے روک دیا۔

نجی ٹی  کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ٹھنڈے دماغ سے مقدمات لڑنے کاقائل ہوں،ہمیں قانون کے ذریعے پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے،انہوں نے کہا کہ ہم قانون کے ذریعے ہی بےگناہ ثابت ہوں گے۔

جواب جمع کرانے کے لیے نیب سے مہلت مانگ لی

دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں جواب جمع کرانے کے لیے نیب سے مہلت مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر اور شریک چیئرمین پی پی آصف زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں جواب جمع کرانے کے لیے نیب سے مہلت مانگ لی ہے۔

آصف زرداری کے وکلا کی جانب سے 2 ہفتوں کی مہلت دینے کا خط نیب کو موصول ہوا ہے جس میں 17 اپریل تک کی مہلت مانگی گئی ہے۔

دوسری جانب نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دینے کے حوالے سے تاحال فیصلہ نہیں کیا جا سکا ہے۔