پشاورمیٹرو : پرویزخٹک اور محمود خان آمنےسامنے

پشاور میٹرو کی رپورٹ پر سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور موجودہ وزیر اعلیٰ محمود خان آمنے سامنے آگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ  خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے موجودہ وزیر اعلیٰ کی انسپکشن ٹیم کی رپورٹ کو مسترد کردی ہے انہوں نے کہا کہ انسپکشن ٹیم جو کہہ رہی ہے کہنے دیں، چیلنج کرتا ہوں کہ وزیر اعلی انسپکشن ٹیم کی رپورٹ غلط ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ثابت کرنا ہوگا کہ بی آر ٹی منصوبے کی لاگت میں 25 فیصد اضافہ کہاں ہوا؟