دوائوں کی قیمتوں میں اضافےکافیصلہ سابق کابینہ نے کیاتھا،وزیر صحت

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے دواؤں کی مہنگائی کا ملبا بھی مسلم لیگ (ن) اور سپریم کورٹ پر ڈال دیا۔ وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہاکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کابینہ نے دوائوں کی قیمتوں میں اضافے کیا فیصلہ کیا تھا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہاکہ 28 فروری 2018 کو سپریم کورٹ نے حکومت کو ڈرگ پالیسی لانے کا ہدایت دی تھی جس کے بعد قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ2001 سے دواؤں کی قیمتیں نہیں بڑھی تھیں اور ڈالر مہنگا ہونے کا بھی اثر ہوا ہے، کابینہ سے منظوری کے بعد 14 نومبر 2018  کو سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ پالیسی پر عمل کریں اور موجودہ حکومت نے تو سپریم کورٹ کے حکم پر گزشتہ حکومت کے فیصلے پر عمل کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے قیمتیں برھانے کی مذمت کرتا ہوں، کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے اور کوئی بھی کمپنی حد پار کرے گی اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 37 دواساز کمپنیوں اور 150 سے زائد دوائیوں کی فہرست موجود ہے، جن کی پروڈکشن روک دی گئی ہے۔