وفاقی وزیر فیصل وائوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ صرف ہفتے دس دن میں پاکستان میں نوکریوں کی بارش ہونے والی ہے۔
فیصل وائوڈا نے کہا کہ ہفتے دس دن میں ملک میں نوکریاں زیادہ ہو جائیں گی اور نوکریوں کے خواہش مند کم پڑ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چند ہفتوں میں حالات اتنے اچھے ہو جائیں گے کہ پان سگریٹ والے بھی آ کر کہیں گے کہ آئو ہم سے ٹیکس لے لو۔
وفاقی وزیر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ غیب کا علم صرف اللہ تعالیٰ کو ہے، وہ غیب کا کچھ نہیں بتا سکتے۔
انہوں نے کہا کہ قرضے پچھلی حکومتوں کے لئے گئے قرضوں کا سود ادا کرنے کیلئے لے جارہے ہیں، آنیوالوں ہفتوں میں سب ٹھیک ہونیوالا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جب مشکل فیصلے ہورہے ہوتے ہیں تو اس وقت انصاف اور احتساب کا عمل ہوتاہے ، جیلوں میں سینکڑوں آدمی مر گئے ہیں لیکن کسی نے ضمانت نہیں دی لیکن نواز شریف کو ضمانت دی جاتی ہے ، یہ چیزیں قابل قبول نہیں کہ جیلوں کوکھول دیا جائے ۔