پشاور ہائی کورٹ نے محکمہ تعلیم پختون خوا کی کارکردگی مایوس کن قرار دیدی
اسکول جاتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ بچے کسی فوجی تربیت کیلیے جارہے ہیں۔جسٹس قیصر رشید
April 9, 2019 · قومی
وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو معلوم کرناچاہیے کہ لوگوں کے مسائل کیا ہیں۔فائل فوٹو
پشاورہائی کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ محکمہ تعلیم خیبر پختون خوا کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے۔
پشاور ہائیکورٹ میں بچوں کے بھاری اسکول بیگ کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے چیف سیکریٹری، سیکریٹری ایجوکیشن، سیکریٹری ایلمنٹری ایجوکیشن، سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن اور چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ کو کل طلب کرلیا۔
جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیے کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی مایوس کن ہے، اسے اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا، چھوٹے بچوں کو ایک ایک من کے بیگ تھما دیے ہیں، اسکول جاتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ بچے کسی فوجی تربیت کیلیے جارہے ہیں۔