مسافر کھانا کھائیں یا نہ کھائیں، کرائےمیں کھانے کی رقم ادا کرنا ہوگی۔فائل فوٹو
مسافر کھانا کھائیں یا نہ کھائیں، کرائےمیں کھانے کی رقم ادا کرنا ہوگی۔فائل فوٹو

ریلوے نے گرین لائن ٹرین کے کرایوں میں اضافہ کر دیا

پاکستان ریلوے نے گرین لائن ٹرین کے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ مسافر کھانا کھائیں یا نہ کھائیں، کرائےمیں کھانے کی رقم ادا کرنا ہوگی۔

کراچی اور لاہور کے درمیان گرین لائن کا کرایہ 6ہزار 500 روپے جبکہ کراچی اوراسلام آباد کے درمیان کرایہ7 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق کرائے میں اضافہ دوران سفر کھانا، چائے اور منرل واٹر شامل کرکے بڑھایا گیا، کرایوں میں اضافے کا اطلاق 15 اپریل سے ہوگا،نوٹیفکیشن کے مطابق مسافر دوران سفر کھانا کھائے یا نہ کھائے اسے کرائے کے ساتھ کھانے کی رقم ادا کرنا لازم ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کراچی اور اسلام آباد کے درمیان گرین لائن کا فل کرایہ 7 ہزار جبکہ بچے کا کرایہ 3 ہزار 850 روپے مقرر کیاگیا ہے۔

کراچی سے حیدرآباد اور لاہور سے راولپنڈی کے درمیان کرایہ ایک ہزار 350 روپے مقرر کیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق ٹرین کی روانگی سے 48 گھنٹے قبل ٹکٹ خریدنے پر پانچ فیصد کرائے میں رعایت ہوگی۔