قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ وقت آنے پرکریں گے ۔لندن میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کے عوام کی خدمت کی ہے اور ہمارے ہاتھ صاف ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف کوئی تحریک چلی تو اس کا حصہ بنیں گے ،اس حوالے سے ہر بات وقت پر طے ہو گی ،جب وقت آئے گا تو فیصلہ کریں گے ۔
شہباز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف کی چیرہ دستیوں کا مقابلہ کریں گے ،عمران خان کی شریف خاندان کے خلاف انتقامی کارروائی ان کی بھول ہے ۔
انہو ں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے علاج کے حوالے سے پی ٹی آئی نے ظلم و زیادتیاں کیں ،نواز شریف کو کبھی متعلقہ ڈاکٹر تو کبھی مشین دستیاب نہیں ہوتی ۔