00 انڈیکس 168 پوائنٹس کم ہوکر40290 پر بند ہوا
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران حصص کی مالیت میں 249ارب روپے سے زائد کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جھٹکا۔سرمایہ کاروں کے6 کھرب روپے ڈوب گئے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 550 پوائنٹس کی کمی کے بعد تین سال کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ 10 کاروباری دنوں کے دوران سرمایہ کاروں کو تقریباً 6 کھرب روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بدھ کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 550 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 36 ہزار 579 پوائنٹس پر آگیا۔ یہ تین سال کی کم ترین سطح کے انتہائی قریب ہے ۔

18 مئی 2016 کو انڈیکس 36 ہزار 318 پوائنٹس پر تھا۔ آج ہونے والی کمی کے باعث سرمایہ کاروں کو تقریباً سوا کھرب روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ 10 کاروباری دنوں کے دوران سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 2400 پوائنٹس کم ہوا ہے اور سرمایہ کاروں کو 6 کھرب روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔