وفد نے بھارتی دعووں کی حقیقت کو خود محسوس کیا۔فائل فوٹو
وفد نے بھارتی دعووں کی حقیقت کو خود محسوس کیا۔فائل فوٹو

عالمی میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں اور سفیروں کا بالا کوٹ کا دورہ

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ عالمی میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں اور سفیروں کے وفد نے  بالا کوٹ کے علاقے جابا کا دورہ کیا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ وفد میں شریک صحافیوں میں سے ذیادہ تر کا تعلق بھارت سے تھا۔

انہوں نے بتایا کہ وفد نے 26 فروری کو بھارت کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزی اور نقصانات کا جائزہ لیا،ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ وفد نے بھارتی دعووں کی حقیقت کو خود محسوس کیا۔

خیال رہے کہ جابا وہ مقام ہے جس کے بارے میں بھارت نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے یہاں حملہ کرکے 300 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا تاہم بھارت اس حوالے سے شواہد فراہم کرنے میں ناکام رہا۔