مولانا فضل الرحمن کی طبیعت خراب۔ اسپتال منتقل
سینے میں تکلیف کے ساتھ قے کی شکایت،مختلف ٹیسٹ لیے گئے
April 11, 2019 · قومی
ظلم پر خاموش رہنے والے مسلم ممالک اسرائیل کے ظلم کے حامی ہیں۔فائل فوٹو
- جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو طبیعت خراب ہونے پر نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو سینے میں تکلیف کے ساتھ قے کی شکایت ہے۔
مولانا فضل الرحمان کو اچانک طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ اور ای سی جی بھی کی گئی جبکہ مزید ٹیسٹ بھی کیے جا رہے ہیں۔
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ کچھ روز سے سر چکرا رہا تھا لیکن آج طبعیت زیادہ خراب ہوئی، ڈاکٹر کو بلایا تو چیک اپ کے دوران قے بھی آئی، اب بہتر محسوس کر رہا ہوں۔