وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم ہاوس میں ہونے والی اس ملاقات میں سرحدوں کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس سے قبل 4اپریل کو وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جس میں ملک کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا تھا ۔
اس ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشنز اور پاک فوج کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر وزیراعظم عمران خان کو بریف کیا تھا۔