وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سکوک بانڈز کے اجرا کے حوالے سے دلچسپ تجاویز
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سکوک بانڈز کے اجرا کے حوالے سے دلچسپ تجاویز

سی پیک سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت سی پیک منصوبوں کو بہت اہمیت دیتی ہے، سی پیک سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا ،اس منصوبے کا دائرہ کار مزید وسیع کرنا چاہتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق  ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے چینی سفیر کے ہمراہ سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والی 15 کمپنیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے وزیراعظم سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

وفد سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان  نے  کہا کہ حکومت غربت کے خاتمے کے لئے چین کے کامیاب تجربے سے استفادہ کرنا چاہتی ہے،ایک محدود وقت میں کثیر تعداد کو غربت کے دائرے سے نکالنے کا چین کا کامیاب تجربہ قابلِ تقلید ہے، حکومت چینی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی تمام سہولتیں دیں گے ۔

چینی سفیر نے چینی صدر اور وزیراعظم کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور کہاکہ چین کی قیادت وزیراعظم عمران خان کے دورے کی منتظر ہے ، چینی کمپنیاں پاکستان کی ترقی میں حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گی۔