امام کعبہ ڈاکٹر شیخ عبداللہ عواد الجھنی پاکستان کے دورے پراسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے ان کا استقبال کیا۔
امام کعبہ ڈاکٹر شیخ عبداللہ عواد الجھنی فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کریں گے اورخطبہ بھی دیں گے،اس کے علاوہ امام کعبہ 13 اپریل کو سعودی سفیر کی دعوت پر علما و مشائخ سے ملیں گے۔
امام کعبہ 14 اپریل کو پیغام اسلام کانفرنس سے خطاب کریں گے اور 15 اپریل کو پاکستان علما کونسل کے عشائیہ میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق امام کعبہ ڈاکٹر شیخ عبداللہ عواد الجھنی پاکستان میں اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔