25 سالہ ذوالفقار موٹر سائیکلوں کو پنکچر لگا کر اپنے اور بچوں کا پیٹ پالتا تھا۔فائل فوٹو
25 سالہ ذوالفقار موٹر سائیکلوں کو پنکچر لگا کر اپنے اور بچوں کا پیٹ پالتا تھا۔فائل فوٹو

20 روپے کے تنازع پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

موٹر سائیکل کا پنکچر 50 روپے کے بجائے 70 روپے کا لگانے پر گاہک نے فائرنگ کرکے غریب پنکچر والے کو قتل کردیا۔

یہ افسوس ناک واقعہ لاہور کے علاقہ ساندہ میں پیش آیا جہاں 20 روپے کے تنازع پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

اہل خانہ کے مطابق 25 سالہ ذوالفقار بندر روڈ پر موٹر سائیکلوں کو پنکچر لگا کر اپنے اور بچوں کا پیٹ پالتا تھا تاہم چند روز قبل موٹر سائیکل کا پنکچر پچاس روپے کے بجائے ستر روپے کا لگانے پر مقتول کا نامعلوم ملزمان کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔

اہل خانہ نے یہ بھی بتایا کہ جھگڑے کے بعد ملزمان کا غصہ کم نہ ہوا اور چار روز بعد انہوں نے دکان پر آکر صرف 20 روپے کے تنازع پر فائرنگ کرکے ذوالفقار کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے جلد ہی ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔