اکائونٹس میں 25 ارب منتقلی کے ذرائع بتائے جائیں۔فائل فوٹو
اکائونٹس میں 25 ارب منتقلی کے ذرائع بتائے جائیں۔فائل فوٹو

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہباز سے نیب کی تفتیش

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہباز نیب لاہور میں پیش ہوئے جہاں ان سے منی لانڈرنگ کے حوالے سے تفتیش کی گئی۔

آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نیب لاہور میں پیش ہوئے جہاں ان سے نیب کی 3 رکنی تفتیشی ٹیم نے منی لانڈرنگ کے حوالے سے سوالات کیے، ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم میں پراسیکیوشن، انویسٹیگیشن اور انٹیلیجنس ونگ کے افسران شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم نے حمزہ شہباز سے مبینہ منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کے حوالہ سے سوالات کیے جس پر حمزہ شہباز نے کہا کہ مالی معاملات سلمان شہباز دیکھتے ہیں، میں صرف سیاسی معاملات دیکھتا ہوں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سوالات کے جوابات دینے میں ناکام رہے، حمزہ شہباز کسی بھی سوال کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے لہذا نیب نے حمزہ شہباز کو 16 اپریل کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔