گھوڑوں,اونٹوں اورخچروں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔فائل فوٹو
گھوڑوں,اونٹوں اورخچروں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔فائل فوٹو

پنجاب حکومت کی گدھا دشمن پالیسی سامنے آگئی

پنجاب حکومت کی گدھا دشمن پالیسی سامنے آگئی،گدھوں کے علاج و معالجے کا ہسپتال بند کردیا۔انسانوں کی طرح بے زبان مخلوق کو  بھی حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔

نجی نیوز چینل کے مطابق لاہور کے نواحی علاقے شاہدرہ میں گدھوں کے علاج معالجہ کے لیے قائم کیے گئے گدھا ہسپتال کی ان ڈور اور آوٹ ڈور سروس بند کرکے صرف ایمرجنسی میں گدھوں کا علاج  کیا جائے گا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے گدھوں کے علاج کے لیے کئی موبائل ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں، جو موقع پر پہنچ کر گدھوں کا علاج کرتی ہیں۔