واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس، امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کر کے ایمبیولینسوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے دھماکا خیز مواد کو موٹر سائیکل میں نصب کیا تھا۔ ایف سی کی گاڑی جیسے ہی اس کے پاس سے گزری موٹر سائیکل کو اڑا دیا گیا۔سیکیورٹی فورسز نے موقع پہنچ کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیے ہیں۔
صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو نے چمن دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی بلوچستان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے،اپنے بیان میں میر ضیا لانگو نے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے۔
واضع رہے کہ اس سے قبل کوئٹہ میں ہزار گنجی کے قریب فروٹ منڈی میں دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 2بچو ں سمیت 20افراد جاں بحق اور 48زخمی ہوئے تھے۔