سبق وزیراعظم نوازشریف اورمریم نواز نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہوئے پیغام جاری کر دیاہے جس میں ان کا کہناتھا کہ ناحق اور بے گناہوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔
نوازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے محنت کش کو اپنا دوست قرار دیا ہے ، محنت کشوں کو نشانہ بنانے والے عذاب سے نہیں بچ سکیں گے ۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کی سخت مذمت کی ہے اور پیغام جاری کر دیاہے ۔
مریم نواز کا کہناتھا کہ دل بہت رنجیدہ ہے ، اللہ شہیدوں کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو صحت عطا فرمائے ، متاثرہ خاندانوں کو صبردے ۔
یاد رہے کہ کوئٹہ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 20 افراد کے شہید جبکہ 48 زخمی ہیں۔
واضح رہے کہ نوازشریف کو سپریم کورٹ کی جانب سے علاج کیلئے چھ ہفتوں کی ضمانت پر رہا کیا گیا ہے ۔