پی ٹی آئی نے فنڈ دینے والے 40 ہزار افراد کا ڈیٹا دیا، کیا ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہزار افراد کا بھی ڈیٹا دے سکتے ہیں؟ مراد سعید
پی ٹی آئی نے فنڈ دینے والے 40 ہزار افراد کا ڈیٹا دیا، کیا ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہزار افراد کا بھی ڈیٹا دے سکتے ہیں؟ مراد سعید

بلاول لوٹی ہوئی دولت کب واپس کرو گے؟۔مراد سعید

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ زرداری خاندان کے خلاف صحیح تحقیقات ہوں تو بلاول کو آکسفورڈ کی فیس بھی واپس کرنی پڑے گی۔

بلاول بھٹو زرداری کی گھوٹکی تقریر پر ردعمل میں مراد سعید نے کہاکہ چوری اور سینہ زوری دیکھنی ہو تو ان کو دیکھ لیں، پاکستان کے عوام کو غریب کر کے خود ارب پتی بن گئے۔

مراد سعید نے کہاکہ ان کے خلاف صحیح تحقیقات ہوں تو آکسفرڈ کی فیس بھی واپس کرنی پڑجائے گی ،انہوں نے مزید کہاکہ بلاول بھٹو زرداری تعلیم آپ کا کچھ بگاڑتی تو آج کرپشن کے خلاف کھڑے ہوتے ۔

ان کا یہ بھی کہناتھاکہ 18 ویں ترمیم، عوام کے حقوق کا تحفظ اور کسان کی حالت پر ترس انہیں تب آتا ہے جب ان کی کرپشن پر ہاتھ پڑتا ہے ۔

وفاقی وزیر نےکہاکہ آپ کے سو سوال ، مگر قوم کا فقط ایک سوال ہے کہ لوٹی ہوئی دولت کب واپس کرو گے؟انہوں نے کہاکہ اگر بلاول بھٹو زرداری ،ذوالفقارعلی بھٹو کا سیاسی وارث بننا چاہتے ہیں تو کرپشن کے خلاف اعلان بغاوت کریں ۔

مراد سعید نے مزید کہاکہ کرپشن کے خلاف کھڑے نہیں ہوسکتے تو نام کے ساتھ صرف زرداری لکھیں ۔