لاہور: لاہور ہائیکورٹ کے گزشتہ روز حنیف عباسی کی سزا معطل کر کے ان کی رہائی کے حکم کے بعد آج مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کو کیمپ جیل سے ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز حنیف عباسی کی سزا معطل کرکے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔
لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے حنیف عباسی کی درخواست پر سماعت کرکے فیصلہ سنایا اور لیگی رہنما کی سزا معطل کردی تھی۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے انسداد منشیات کی عدالت سے ایفی ڈرین کیس میں عمر قید کی سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چلینج کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ حنیف عباسی رہائی کے بعد راولپنڈی جائیں گے جہاں وہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔