مختلف اداروں کے سربراہان کی تقرری کی منظوری بھی دیے جانے کا امکان ہے۔فائل فوٹو
مختلف اداروں کے سربراہان کی تقرری کی منظوری بھی دیے جانے کا امکان ہے۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس 16 اپریل کو طلب کر لیا گیا

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 16 اپریل کو ہو گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر غور کیا جائے گا جب کہ سانحہ کوئٹہ پر وزیر مملکت داخلہ بریفنگ بھی دیں گے۔

اجلاس میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے ہونے والے مذاکرات پر کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا جب کہ ایوا کیو ٹرسٹ کے معاملات بھی کابینہ اجلاس میں زیرِغور آئیں گے۔

کابینہ کی جانب سے مختلف اداروں کے سربراہان کی تقرری کی منظوری بھی دیے جانے کا امکان ہے۔