تمام ہندو زائرین کو ریسکیو کرکے گند واہ پہنچا دیا گیا ہے۔فائل فوٹو
تمام ہندو زائرین کو ریسکیو کرکے گند واہ پہنچا دیا گیا ہے۔فائل فوٹو

بلوچستان میں سیلابی ریلےمیں پھنسے ہندو یاتریوں کو ریسکیو کرلیا گیا

بلوچستان کے ضلاع کچھی میں سیلابی ریلے کے سبب پھنس جانے والے 150 سے زائد ہندو یاتریوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

ترجمان صوبائی ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق تمام ہندو زائرین کو ریسکیو کرکے گند واہ پہنچا دیا گیا ہے۔

ایف سی بلوچستان اور کچھی انتظامیہ نے ریسکیو آپریشن کیا اور ہیلی کاپٹر کی مدد سے متاثرین کو نکالا۔

رکن بلوچستان اسمبلی دنیش پلیانی کے مطابق تمام زائرین خیریت سے ہیں اور جلد سنی شوران پہنچ جائیں گے۔ ایف سی بلوچستان کی طرف سے متاثرہ افراد کو اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری سامان بھی پہنچایا گیا تھا۔

اسسٹنٹ کمشنرڈھاڈر منیر احمد کے مطابق صوبائی حکومت نے تین ہلی کاپٹر فراہم کیے تھے، ہم نے ایف سی اور لیویز کے کی مدد تمام افراد کو نکال لیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ضلع کچھی میں پھنسے ہندؤ یاتریوں کے باحفاظت ریسکیو پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے یاتریوں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر پہنچانے پر پاک فوج، ضلعی انتظامیہ، ایف سی اور لیویز فورس کو خراج تحسین پیش کیا۔