چوہدری نثار پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 10 راولپنڈی سے کامیاب ہوئے تھے۔فائل فوٹو
چوہدری نثار پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 10 راولپنڈی سے کامیاب ہوئے تھے۔فائل فوٹو

چوہدری نثار کا موجودہ حکومت کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنے دشمنوں میں اضافہ مت کریں،موجودہ حکومت نے ضلع کونسل ختم کردی، ہم عدالت میں جائیں گے اس نظام کو بحال کریں گے۔وہ اپنے حلقہ انتخاب چکری میں بلدیاتی نمائندوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔

اس موقع پر چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ نواز اپنے دشمنوں میں اضافہ مت کریں، کسی ایک جنرل سے اختلاف ہے تو پوری فوج سے دشمنی مت کریں، عدلیہ کو بھی برا بھلا کہا گیا، آج اسی عدلیہ نے آپ کو ریلیف دیا ہے۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کہ ملک انتہائی نازک حالات سے گزر رہا ہے، حکومت روزانہ کی بنیاد پر 3 ارب کا قرض لے کر ملک چلا رہی ہے، حکومت کا نیا بلدیاتی نظام انتہائی ناقص ہے، موجودہ حکومت کبھی بھی بلدیاتی الیکشن نہیں کرا سکتی۔