سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس سے متعلق الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست اعتراض لگاکر واپس کردی، رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے نظرثانی درخواست پراعتراض عائد کیا گیا ہے کہ درخواست میں مرکزی فیصلے کا ذکر نہیں ،اعتراض دورکرکے دوبارہ نظرثانی درخواست دائر کی جائے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیاتھا کہ ریکارڈثابت کرتاہے الیکشن کمیشن نے آ ئین وقانون کے مطابق مکمل عمل کیا،16اگست 2107 کوتحریک لبیک کوبینک اکاؤنٹس تفصیلات دینے کانوٹس دیاگیا،تفصیلات نہ دینے پرتحریک لبیک کو رجسٹریشن منسوخ کرنے کی وارننگ دی گئی۔
درخواست میں کہا گیاہے کہ سپریم کورٹ فیصلے میں دی گئی آبزرویشنزالیکشن کمیشن کارکردگی پرمنفی اثرات ڈالیں گی، عدالتی آبزرویشنزبرقراررہیں توالیکشن کمیشن پردوررس اثرات ہوں گے۔
درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ سپریم کورٹ فیصلے کاپیرا4الیکشن کمیشن کے اقدامات کے برعکس ہے،کیس کے میرٹس پربحث کرنانہیں چاہتے،میرٹس پربحث کئے بغیراستدعا ہے عدالت الیکشن کمیشن سے متعلق آبزرویشنزحذف کرے۔
سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس سے متعلق الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست اعتراض لگاکر واپس کردی،رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے نظرثانی درخواست پراعتراض عائد کیا گیا ہے کہ درخواست میں مرکزی فیصلے کا ذکر نہیں ،اعتراض دورکرکے دوبارہ نظرثانی درخواست دائر کی جائے۔