سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہےکہ عارضہ قلب نوازشریف کی زندگی کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے اور ان کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ عارضہ قلب نوازشریف کی زندگی کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے، ان کی اینجیو پلاسٹی ممکن نہ ہوئی تو بائی پاس سرجری کرنا پڑسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دماغ کو خون سپلائی کرنے والی شریانوں میں بندش ہے، ان کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں، سابق وزیراعظم کو جب اسپتال داخل کرنے ضرورت پڑی انہیں کر دیا جائے گا۔
ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ملک کے اندر یا باہر علاج کے بارے میں ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ان کا علاج ہورہا ہے اور 24 گھنٹے ان کی میڈیکل نگرانی کی جارہی ہے۔
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ڈاکٹرز کی ٹیم نےنواز شریف کا معائنہ کیا۔
Today MNS was examined by a team of Aga Khan specialists that included cardiac interventionist, vascular surgeon, urologist & nephrologist who also reviewed his recent investigations & scans. Reports are being compiled. His problems are serious & the drs are concerned.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 15, 2019
مریم نواز نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے حالیہ رپورٹس اور اسکینز کو بھی دیکھا، رپورٹیں مرتب کی جا رہی ہیں,رہنما ن لیگ نے کہا کہ نواز شریف کی حالت ٹھیک نہیں، ڈاکٹروں نے تشویش کا اظہار کیا۔