پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نیب آفس میں پیشی کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔
حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر نیب آفس کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ لیگی رہنما کے نیب آفس پہنچنے پر پارٹی کارکنوں کی جانب سے اپنی رہنما کے حق میں شدید نعرے بازی کی گئی۔
حمزہ شہباز تقریباً ایک گھنٹے تک نیب آفس میں رہے جس کے بعد وہ میڈیا سے بات کیے بغیر واپس روانہ ہوئے۔
یاد رہے کہ نیب حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے، صاف پانی کیس اور رمضان شوگر ملز سے متعلق تحقیقات کر رہا ہے اور مذکورہ کیسز میں حمزہ شہباز متعدد بار نیب کے روبرو پیش ہو چکے ہیں۔