گوجرانوالہ میں سینٹرل جیل کے باہر شہری وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی گاڑی کے آگے لیٹ گیا اور ان سے ملنے کی فریاد کرتا رہا۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ گوجرانوالہ میں پیش آیا, پولیس اہلکار اس شخص کو کھینچتے ہوئے گاڑی سے دور لے گئے ۔
درخواست گزارمحمد احمد نے وزیراعلیٰ پنجاب سے کہا کہ میرے بیٹے کو3اپریل کوقتل کیاگیا،پولیس بیٹے کے قاتلوں کوگرفتارنہیں کر رہی، وزیراعلیٰ پنجاب نے درخواست وصول کرتے ہوئے متاثرہ شخص کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے شہری سے اس کی درخواست لے لی، سیکیورٹی اہلکار شہری کو اپنے ساتھ لے گئے،دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عوامی شکایات اور فرائض سے غفلت برتنے پر سخت نوٹس لیا ہے۔
عثمان بزدار کے حکم پر تحصیلدار صدر خواجہ ندیم اور سب رجسٹرار رورل انصرصغیر خان کو معطل کرکے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال جون میں بھی اسی طرح کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے دوران ایک بزرگ شہری اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار کی گاڑی کے سامنے لیٹ گیا تھا۔