وزیر خزانہ اسد عمر نے کہاہے کہ جو لوگ ستر سال میں کچھ نہ کرسکے اور پچھلے دس سالوں میں ملک کوڈبو کر چلے گئے ، ان کی تڑپ دیکھ کر مجھے رونا آتا ہے، وہ لوگوں میں مایوسی پھیلا رہے ہیں۔
نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ جو لوگ ستر سال میں کچھ نہ کرسکے اور پچھلے دس سالوں میں ملک کوڈبو کر چلے گئے ، ان کی تڑپ دیکھ کر مجھے رونا آتا ہے، وہ لوگوں میں مایوسی پھیلا رہے ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ سب سے مشکل کام آغاز ہوتا ہے ، مکان بتاتے وقت بنیاد رکھی جاتی ہے ، اگر بنیاد کمزور ہو تو عمارت بھی ٹھیک نہیں ہوتی ، اس وقت عمران خان نئے پاکستان کی بنیاد ڈال رہے ہیں جب عمارت بنے گی تو قائد اور اقبال کے خوابوں کی تعبیر ہوتی نظر آئے گی ۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان ہاﺅسنگ اسکیم بنانے کیلیے پرعزم ہیں ، یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا معاشی منصوبہ ہوگا ، ہاﺅسنگ منصوبے سے 40صنعتوں کوفروغ ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد سرکاری ملازمین کی بہتر رہائشی سہولتوں کیلیے رقم جاری کریں گے ، ہاﺅسنگ منصوبے سے ملازمتوں کے وسیع مواقع میسر ہونگے ۔