وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مشورہ دے ڈالا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی زرداری اور مسلم لیگ (ن) شریف سے جان چھڑا لیں، دونوں پارٹیاں نئے سیاسی بیانیے پر توجہ دیں۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن کیسز سے گھبرائی ہوئی قیادت دونوں جماعتوں کا مستقبل تاریک کرچکی ہے، کبھی اٹھارہویں ترمیم میں تبدیلی کبھی صدارتی نظام کا معاملے کا واویلہ مچایا جاتا ہے۔
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون زرداری اور شریف سے باہر نکلے اور نئے سیاسی بیانئے پر توجہ دے، کرپشن کیسز سے گھبرائ ہوئ لیڈرشپ دونوں پارٹیوں کا مستقبل تاریک کر چکی ہے، کبھی اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی کبھی صدارتی نظام جیسی غیر سنجیدہ بحثیں کہ کسی طرح توجہ مقدموں سے ہٹے یہ نہیں ہونا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 17, 2019
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مقدموں سے توجہ ہٹانے کے لیے غیر سنجیدہ بحثوں سے کچھ نہیں ہونے والا۔مقدموں کا فیصلہ ہو کر رہے گا۔