وزیراعظم عمران خان نے وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان سے بھی استعفیٰ لے لیا ہے ،نجی ٹی وی کے مطابق وزیر پیٹرولیم کا استعفیٰ ناقص کارکردگی کی بنا پر لیا گیا ہے ۔وزیراعظم نے تمام وزارتوں سے کارکردگی رپورٹ طلب کی تھی جس پر وزارت پیٹرولیم نے کارکردگی رپورٹ پر وزیراعظم نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم سے استعفیٰ لے لیا ۔
ذرائع کے مطابق کل 9وزراسے ناقص کارکردگی پر استعفیٰ لیے جانے کا امکان ہے ،غلام سرور دوسرے وفاقی وزیر ہیں جن سے استعفیٰ لیا گیا ہے ،انہیں کوئی دوسری وزارت دیئے جانے کا بھی امکان ہے ۔
واضح رہے کہ کابینہ میں ردو بدل کا یہ سلسلہ آج اس وقت شروع ہوا جب اسد عمر نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دیتے ہوئے بتا یا کہ مزید وزارتوں میں بھی ردو بدل کا امکان ہے جس کا باقاعدہ اعلان عمران خان خود کریں گے ۔