نجی ٹی وی سے وابستہ رپورٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری نثار جلد ہی پنجاب اسمبلی کے رکن کے طور پر حلف اٹھاسکتے ہیں۔
صحافی حسن رضا نے چوہدری نثار علی خان کے حوالے سے یہ دعویٰ بھی کیا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے مضبوط امیدوار ہوں گے اور اطلاعات یہ بھی ہیں کہ ان کی کچھ اہم شخصیات سے ملاقاتیں جاری ہیں۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نجی ٹی وی سے وابستہ رپورٹر حسن رضا نے دعویٰ کیا کہ چوہدری نثار علی خان بہت جلد رکن پنجاب اسمبلی کے طور پر حلف اٹھاسکتے ہیں ۔
خیال رہے کہ 25 جولائی 2018 کے انتخابات میں چوہدری نثار علی خان آزاد حیثیت میں راولپنڈی سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے لیکن انہوں نے تاحال بطور رکن حلف نہیں اٹھایا ہے۔
واضع رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کو ان کے عہدے سے ہٹادیا ہے جبکہ دیگر کئی وزرا کے قلمدان بھی تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ ایسے میں یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھی ممکنہ طور پر تبدیل کیا جاسکتا ہے۔