وزیر اعظم عمران خان نے حفیظ شیخ کو مشیر برائے خزانہ مقرر کردیا ، اعجاز شاہ وزیر داخلہ ، فواد چوہدری وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ہونگے ۔
وزیر اعظم ہاﺅس سے جاری اعلامیہ کے مطابق عبد الحفیظ شیخ کو مشیر خزانہ بنادیا گیا ہے ،اعجاز شاہ کو وزیر داخلہ ،فردوس عاشق اعوان کو مشیر اطلاعات ، ندیم بابر کو وزیر اعظم کا مشیر برائے پٹرولیم مقرر کیا گیاہے
فواد چوہدری سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر ہونگے جبکہ اعظم سواتی کو وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مقرر کیا گیاہے ۔، غلام سرور خان کو وزارت ایوی ایشن دی گئی ہے جبکہ شہر یار آفریدی وزیر برائے سیفران ہونگے ۔
ظفر اللہ مرزا کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی برائے صحت بتایا گیاہے ،محمد میاں سومرو کو وزیر نجکاری مقرر کیا گیاہے ۔