وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں بلوچستان سمیت ملک کے سیکیورٹی امور اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کے حوالے سےبھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کواعتماد میں لیا۔
واضح رہے کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے قریب نامعلوم افراد نے مسافروں کو بسوں سے اتار کر شناخت کے بعد 14 لوگوں کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔