موٹر سائیکل سوار حملہ آور فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔فائل فوٹو
موٹر سائیکل سوار حملہ آور فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔فائل فوٹو

لاہور۔اراضی کے تنازع پر فائرنگ،چیئرمین یونین کونسل سمیت 4 افراد قتل

لاہور کے نواحی علاقے فیروز والامیں اراضی کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں چیئرمین یونین کونسل سمیت 4 افراد قتل ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ فیروز والا کے علاقے بلکھے گاؤں کے قریب سیالکوٹ موٹر وے پر پیش آیا جب کہ موٹر سائیکل سوار حملہ آور فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں قتل ہونے والوں کی شناخت یو سی چیئرمین محمد افضل، عدیل، اجمل اور محمد جمیل کے ناموں سے ہوئی ہے،محمد افضل یونین کونسل نمبر 108 گجر پورہ کا چئیرمین تھا۔

حکام کے مطابق اراضی کے تنازع پر قتل ہونے والے لاہور کے علاقے گجر پورہ کے رہائشی تھے جب کہ مرنے والا عدیل حملہ آوروں میں شامل تھا جو جوابی فائرنگ میں ہلاک ہوا۔